سابق ملازم کو پنشن نہ دینے پر صدر نیشنل بینک کو 15روز میں فیصلہ کا حکم

سابق ملازم کو پنشن نہ دینے پر صدر نیشنل بینک کو 15روز میں فیصلہ کا حکم

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل بینک پاکستان کے سابقہ ملازم کو پنشن نہ دینے کے خلاف درخواست پر صدر نیشنل بینک پاکستان کو موقف سن کر درخواست پر 15دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس جواد حسن نے محمد امین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیشنل بینک پاکستان سے نوکری مکمل کر چکا ہوں،نوکری مکمل کرنے کے باوجود پنشن جاری نہیں کی جا رہی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکام بالا کو متعدد درخواستیں دیں تاہم شنوائی نہیں ہوئی اور پنشن بھی جاری نہیں کی گئی، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت صدر نیشنل بینک پاکستان کو پنشن جاری کرنے کا حکم دے، عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر صدر نیشنل بینک پاکستان کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...