کلمہ چوک میں ایکوائرکردہ جائیداد کا معاوضہ نہ دینے پر ڈی جی ایل ڈی اے آج عدالت طلب

کلمہ چوک میں ایکوائرکردہ جائیداد کا معاوضہ نہ دینے پر ڈی جی ایل ڈی اے آج ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے کلمہ چوک لاہورکے علاقے میں ایکوائر کی گئی جائیداد کا معاوضہ نہ دیئے جانے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو آج 13دسمبر کو طلب کر لیاہے۔ عدالت نے قرار دیاہے کہ ایل ڈی اے نے عدالتوں کو مذاق بنا رکھا ہے،ایل ڈی اے کے وکلاء عوام اور ہائیکورٹ کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔جسٹس شاہد کریم نے اظہر مجید سمیت دیگر درخواستوں پر سماعت کی ۔اظہر مجید کی طرف سے چودھری محمد علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے کلمہ چوک میں ایکوائر کی گئی 3 کنال جائیداد کا معاوضہ نہیں دے رہا ،عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت ایل ڈی اے کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے ۔

عدالت طلب

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...