حلف کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب اور 8وزراء کیخلاف نااہلی کیلئے درخواست دائر

حلف کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب اور 8وزراء کیخلاف نااہلی ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )حلف کی خلاف ورزی کرنے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ نہ کرنے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،7وفاقی وزراء، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکر دی گئی ہے ۔یہ درخواست جسٹس ریٹائرڈ فیصل نصیر خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم، وفاقی اور صوبائی وزراء نے ذاتی فائدے نہ اٹھانے اور شہریوں کے بنیادی حقوق کا حلف اٹھا رکھا ہے درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ ماورائے آئین اقدامات کرنے، حکمرانوں کی جانب سے ذاتی فوائد اٹھانے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں نااہل قرار دیا جائے،حلف کی خلاف ورزی کرنے پر درخواست میں بنائے گئے فریقین کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جائیں،درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ وزیراعظم اور وزراء کی نااہلی کے بعد انہیں فراہم کی جانے والی تنخواہیں اور دیگر مراعات واپس لی جائیں۔

نااہلی درخواست

مزید : علاقائی