بہنوئی کو گولی مار کر قتل کرنیوالے کی درخواست ضمانت مسترد

بہنوئی کو گولی مار کر قتل کرنیوالے کی درخواست ضمانت مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی ) لاہور ہائیکورٹ نے بہنوئی کو گولی مار کر قتل کرنے والے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔جسٹس قاضی امین نے فضل عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ گو جرہ میں پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر ملزم نوید پر اپنے بہنوئی اظہر عباس کو گولی مار کر قتل کرنے کے الزام میں 9 ستمبر 2015 کو مقدمہ درج ہوا،مقتول کو گھٹنے پر گولی لگی جسے دو گھنٹے تک ہسپتال نہیں لے جایا گیا،موت زیادہ خون بہنے اور لواحقین کے بر وقت ہسپتال نہ لے جانے کی وجہ سے ہوئی جبکہ موقع کا کوئی گواہ بھی موجود نہیں ہے،مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ،درخواست ضمانت منظور کی جائے، عدالت نے قراردیاکہ آپ نے گولی مار کرایک انسان کو قتل کر دیا اب اس کی ذمہ داری لواحقین پر ڈال رہے ہیں ،آپ کو چھو ڑ کر پھر انہیں پکڑ لیتے ہیں،عدالت نے مذکورہ بالا ریمارکس کے ساتھ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مزید : علاقائی