فراڈ کے ملزم کی ضمانت منظور،پانچ پانچ لاکھ کے دو مچلکوں پر رہائی کا حکم
لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل، موبائلز اور ایل سی ڈیز کے فراڈ میں ملوث ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے 5،5 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔جسٹس مرزا وقاص رؤف کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ملزم قیوم صفدر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ،ملزم کی طرف سے عدنان شجاع بٹ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ نیب نے 33 شہریوں سے فراڈ کے ذریعے 2 کروڑ 64 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں گرفتار کر رکھا ہے ،ملزم پرایک کروڑ 74 لاکھ روپے کی رقم کے فراڈ کا الزام ہے، نیب نے فراڈ کیس کا ریفرنس عدالت میں پیش کر رکھا ہے، ریفرنس میں ملوث مرکزی ملزم آصف محمود کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، ملزم قیوم صفدر کو بھی ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، سپیشل پراسکیوٹر رانا عارف نے عدالت کو بتایاکہ ملزم نے فراڈ کی رقم کے عوض جعلی چیک جاری کئے، ملزم کے خلاف مزید 28 دعویداروں نے بھی نیب سے رجوع کیا ہے، ملزم کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کی جائے۔
فراڈ ؍رہائی