لین دین کے تنازع پرمخالف کے قاتل میاں بیوی کی درخواست منظور

لین دین کے تنازع پرمخالف کے قاتل میاں بیوی کی درخواست منظور

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ نے پیسے کے لین دین میں مخالف کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار میاں بیوی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ۔جسٹس قاضی امین نے ثانیہ خرم کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کہ پولیس کو ماہ جنوری 2017ء میں کاہنہ کی حدود میں ایک بوری بند مسخ شدہ نعش برآمد ہوئی جس کی ڈی این اے رپورٹ میں شناخت چاند مسیح کے نام سے ہوئی ۔کاہنہ پولیس نے 2 فروری 2017 ء کو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ،مقتول کے لواحقین اور موبائل ڈیٹا سے مقتول کی آخری دفعہ موجودگی ملزمان میاں بیوی ثانیہ اور خرم کے کے گھر میں پائی گئی لیکن میاں بیوی کا اس مقدمہ سے تعلق نہیں ،ضمانت منظور کی جائے ،عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے ملزمہ کی 5لاکھ روپے کے مچلکوں پر ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

مزید : علاقائی