عدالت کا حکم نہ ماننے پر سی سی پی او لاہورکی طلبی

عدالت کا حکم نہ ماننے پر سی سی پی او لاہورکی طلبی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہری کو بازیاب نہ کروانے پر سی سی پی او لاہور کو 15دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔جسٹس کاظم رضاشمسی نے کیس کی سماعت کی ،درخواست گزار احمد حسن کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ محمد شعیب کئی روز سے تھانہ انار کلی پولیس کی غیر قانونی حراست میں ہے ،اس حوالے سے انارکلی پولیس نہ تو شعیب کے خلاف کسی مقدمہ سے آگاہ کررہی ہے اور نہ اسے رہا کررہی ہے جبکہ عدالت نے شعیب کوبازیاب کروانے کاحکم دیاتھا لیکن اس پرعمل درآمد نہیں ہوا، عدالت نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر سی سی پی اولاہور کو 15دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

مزید : علاقائی