اورنج لائن ٹرین منصوبہ میں کرپشن پر سابق سائیڈ انسپکٹر نیسپاک کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج،ملزم گرفتار

اورنج لائن ٹرین منصوبہ میں کرپشن پر سابق سائیڈ انسپکٹر نیسپاک کی ضمانت قبل ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیورٹ نے اورنج لائن ٹرین منصوبے میں مبینہ کرپشن کرنے والے نیسپاک کے سابق سائیڈ انسپکٹر کی قبل ازگرفتاری کی درخواست ضمانت خارج کردی جس کے بعدمحکمہ اینٹی کرپشن نے ملزم کو گرفتار کر لیاہے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت میں انکشاف کیا کہ 22 پائلوں کی لمبائی میں تبدیلی کرکے کرپشن کرنے والے ملزم کا انکشاف نہ ہوتا تو ٹرین کسی بڑے حادثے کا شکار ہوسکتی تھی ۔جسٹس یاور علی نے ملزم محمد آصف کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...