سابق جسٹس شاہ خاور سپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر

سابق جسٹس شاہ خاور سپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) قومی احتساب بیورو نے سابق جسٹس شاہ خاور جو بحیثیت ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنر ل کا تجربہ رکھتے ہیں کو فوری طور پر سپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر کردیا ہے۔ اس ضمن میں یہ امر یاد رکھنا ضروری ہے پراسیکیوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی کی آسامی خالی ہونے کی وجہ سے نیب کو کچھ مقدمات کی پیروی کرنے میں مشکلات درپیش آرہی تھیں۔ نیب نے جو سمری دو ہفتے قبل مذکورہ آسامی پی اے جی کی تعیناتی کیلئے بھیجی تھی اس پر عمل ہونا باقی ہے۔ اس وقت عدالت عظمیٰ اور احتسا ب عدالتوں میں انتہائی اہم ترین مقدمات کی سماعت جاری ہے اور پی اے جی کے عہدہ کا زیادہ دیر تک خالی رہنے کی وجہ سے اہم ترین مقدمات کی پیروی متاثر ہوسکتی تھی اسلئے نیب نے سابق جسٹس شاہ خاور کو نیب کا سپیشل پراسیکیوٹر مقرر کیا ہے اور وہ حدیبیہ پیپرز ملز کیس سمیت تمام اہم ترین مقدمات میں نیب کی مدد کریں گے۔

شاہ خاور

لاہور (آن لائن ) وزیر قانون پنجاب راناثناء اللہ نے اسپیشل پراسیکیوٹرنیب جسٹس رٹائرڈ شاہ خاور کی تعیناتی کو مسترد کردیا منگل کے روز اپنے ایک بیان میں ،رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حدیبیہ کیس میں شاہ خاورکی تعیناتی میں قانونی ،اخلاقی تقاضے مدنطرنہیں رکھے گئیچیئرمین نیب شاہ خاور کی تعیناتی پر نظر ثانی کریں۔شاہ خاورپیپلزپارٹی کے دیرینہ کارکن ،گیلانی دورمیں ڈپٹی اٹارنی جنرل تھیشاہ خاورمیڈیاپرآکرن لیگ ،قیادت کیخلاف عناد سے بھرے بیان دیتے ہیں حدیبہ کیس پراسپیشل پراسیکیوٹرکی تعیناتی غیرجانبداری کاتقاضاکرتی ہے

راناثناء للہ

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...