پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا اجلاس آج جوڈیشل اکیڈمی میں ہوگا
لاہور(نامہ نگار خصوصی )پنجاب کے 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کا اجلاس آج 13دسمبر کوجوڈیشل اکیڈمی میں ہوگا۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے یہ اجلاس طلب کیاہے ، اجلاس میں قانونی امداد بذریعہ ڈسٹرکٹ لیگل ایمپاوورمنٹ کمیٹیز کے موضع پر بات چیت کی جائے گی ۔اجلاس میں پنجاب کے 36اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرکت کریں ۔اجلاس جوڈیشل اکیڈمی میں ہوگا جس کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل بھی دے دی گئی ہے جبکہ اجلاس سے چیف جسٹس خطاب بھی کریں گے ۔