عدالت کا ایکوائر اراضی کے معاوضہ کی عدم ادائیگی پر میئر لاہور پر اظہار برہمی

عدالت کا ایکوائر اراضی کے معاوضہ کی عدم ادائیگی پر میئر لاہور پر اظہار برہمی

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے شہری کی اراضی ایکوائر کرنے کے بعد معاوضے کی عدم ادائیگی پرمئیرلاہور کرنل ریٹائیرڈ مبشر جاوید پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ مئیر صاحب شہری کی ایکوائر کی جانے والی اراضی کا معاوضہ دے رہے ہیں یاایکوائر کی جانے والی اراضی کا حکومتی نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا جائے ۔مئیر کی یقین دہانی پر عدالت نے عدالتی احکامات کی عملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔جسٹس شاہد وحید نے شہری عمر خان کی درخواست پر سماعت کی جس میں حکومت کی جانب سے لاری اڈہ کی حدود میں شہری کی 2کنال اراضی ایکوائر کر کے معاوضہ ادا نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

مزید : علاقائی