ٹیوٹا ملازم کو پنشن کی عدم ادائیگی پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کو نوٹس

ٹیوٹا ملازم کو پنشن کی عدم ادائیگی پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے ٹیوٹا کے ملازم کو پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے محبوب عالم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ میاں نواز خرم عدالت میں پیش ہوئے، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ٹیوٹا میں بطور انسٹرکٹر فرائض سر انجام دے رہا تھا،نوکری مکمل کر کے عہدے سے ریٹائر ہو چکا ہوں، غیر قانونی طور پر پنشن روک لی گئی ہے۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسر ٹیوٹا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر تے ہوئے درخواست پرمزید کاروائی جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔
ٹیوٹا؍ نوٹس

مزید :

علاقائی -