رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف نواز شریف کی ایک اور اپیل دائر
اسلام آباد (آن لائن ) سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں زیر سماعت ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ میں ایک اور اپیل دائر کردی ہے ، جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کیس بنچ کے سامنے لگانے کی استدعا کی گئی ہے ۔سابق وزیر نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس نے اپنے اعتراضا ت میں متعلقہ فورم کا نہیں بتا یا، رجسٹرار کا حکم حتمی ہونے کے بعد184(3) کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، حقائق اور قانون کے برخلاف فیصلہ پر ان چیمبر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، حقائق ایسے فیصلے کیخلاف اپیل کی سماعت کھلی عدالت میں ہونے چاہیے تھی ، نواز شریف کی جانب سے دائر درخواست کہا گیا ہے کہ میں نظر ثانی مسترد ہونے کے بعد دوبارہ سماعت کی عدالتی نظیریں بھی پیش کی گئیں تھیں، رجسٹرار نے اعتراضات میں عدالتی نظیروں کو مدنظر نہیں رکھا، درخواست میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت رجسٹرار آفس کے 5دسمبر کے حکم کو کالعدم قرار دے اور کیس سماعت کیلئے بینچ کے سامنے مقرر کیا جاے۔
نوازشریف درخواست