توہین عدالت درخواست پر سیکرٹری فنانس یعقوب شیخ کونوٹس، جواب طلب

توہین عدالت درخواست پر سیکرٹری فنانس یعقوب شیخ کونوٹس، جواب طلب

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے توہین عدالت درخواست پر سیکرٹری فنانس یعقوب شیخ کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سید رؤف علی شاہ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ واٹر اینڈ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور اسسٹنٹ الیکٹرک انسپکٹر فرائض سر انجام دیئے،نوکری مکمل کرنے پر ریٹائرڈ ہو چکا ہوں، درخواست گزار کے وکیل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے واجبات اور پنشن جاری نہیں کی جا رہی اور اس سے قبل عدالت سیکرٹری فنانس کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم بھی دے چکی ہے لیکن عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیا گیا اور نہ پنشن جاری کی گئی ہے، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت سیکرٹری فنانس کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم دے، عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر سیکرٹری فنانس یعقوب شیخ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔

جواب طلب

مزید : علاقائی