حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ فاٹا کے عوام کی قربانیوں کی توہین ہے : عمران خان

حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ فاٹا کے عوام کی قربانیوں کی توہین ہے : عمران خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے فاٹااصلاحات پرحکومت کاغیرسنجیدہ رویہ فا ٹا کے عوام کی بے عزتی ہے، فاٹاکے عوام نے بہت زیادہ قربانیاں دیں۔منگل کو ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا فاٹاکے عوام کواب تک مکمل جمہوری حقوق نہیں دیے گئے ، فاٹا اصلاحات کے مکمل نفاذ میں تاخیرسے فاٹا میں بے امنی ہورہی ہے،حکومت فوری طورپرفاٹا اصلاحات کاپیکیج قومی اسمبلی میں پیش کرے۔ فاٹا میں بے چینی بڑھنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،حکومت کا فاٹا اصلاحات پر غیر سنجیدہ رویہ سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے فاٹا کے ان لوگوں کی توہین ہے جنہیں آج بھی اپنے جمہوری حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں حکومت قومی اسمبلی میں فاٹا اصلاحات کا مکمل پیکج اور ایف سی آر کے خاتمے کا بل پیش ، پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کا دائرہ کار ان علاقوں تک وسیع کرے، حکومت آئین کے آرٹیکل 106 میں ترمیم کرکے خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا کے ارکان کی نمائندگی بڑھائے۔

عمران خان

مزید : صفحہ اول