پرامن و خوشحالی بلوچستان میں منشیات کی کوئی گنجائش نہیں : عاصم سلیم باجوہ

پرامن و خوشحالی بلوچستان میں منشیات کی کوئی گنجائش نہیں : عاصم سلیم باجوہ

کوئٹہ (آن لائن)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے پرامن اور خوشحال بلوچستان میں منشیات کی کوئی گنجائش نہیں، صوبے میں منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ،گزشتہ روز ریجنل ڈائریکٹوریٹ اینٹی نارکوٹکس فورس ، فرنٹیئر کور بلوچستان، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کوئٹہ اور پاکستان ریلوے پولیس کی جانب سے کچھ موڑ میں منشیات کو نذر آتش کرنے کی مشترکہ تقریب سے خطاب میں انکا مزید کہنا تھا منشیات نوجوان نسل کو تباہ کرتی ہے جبکہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں اور ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے مستقبل سے کھیلے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کیخلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،صوبے میں منشیات کے ناسور کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ منشیات کی خرید و فروخت سے حاصل ہونیوالا سرمایہ دہشتگرد دہشتگردی کے فروغ کیلئے استعما ل کرتے ہیں، ساڑھے چارارب ڈالر کی منشیات کا پکڑا جانا سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے یہ سکیورٹی فورسز کا قوم پر احسان ہے جنہوں نے کئی گھر تباہ ہونے سے بچائے ہیں، تقریب میں منشیات کی ایک بڑی مقدار کو جلاکر تلف کیا گیا جس میں 110ٹن چرس، 55ٹن افیون23ٹن ہیروئن9ٹن مارفین3ٹن ایمفٹامائن379کلو گرام کوکین4.5ٹن امونیم کلورائیڈ522لیٹر ایسٹون4205لیٹرایسٹک این ہائیڈرائڈ593لیٹراسپرٹ امونیا 1404لیٹر دیگر ممنوعہ کیمیکل380.5لیٹر، بوتل شراب شامل تھیں، منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کھربوں روپے ہے ۔ تقریب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سول انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور منشیا ت کی روک تھام کے سلسلے میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارکردگی کو سراہا۔

جنرل عاصم

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...