حکومت خود نہیں جاتی تو سپریم کورٹ گھر بھیج دے:پرویز مشرف

حکومت خود نہیں جاتی تو سپریم کورٹ گھر بھیج دے:پرویز مشرف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے عوام حکومت سے تنگ ہیں یہ کیوں ملک کو مصیبت میں گھسیٹ رہے ہیں ۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’کل تک‘‘ میں بات کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا عوام کو حکومت قبول نہیں وہ اس سے تنگ آگئے ہیں اور یہ ملک کو مصیبت میں گھسیٹ رہے ہیں لہٰذا یہ خود چلے جائیں، سپریم کورٹ کوچاہیے حکومت کوہٹا دے جبکہ حکومت کوہٹانے کیلئے آئینی طریقہ نکالنا ہوگا، سب کچھ ممکن ہے سپریم کورٹ ایک عبوری حکومت کو اختیارات دے کہ وہ آئین میں ترامیم کرے۔ طاہرالقادری اور عمران خان کیساتھ کنٹینر پر کھڑے ہونے کو تیار ہوں مگر آصف زرداری کی موجودگی میں یہ ممکن نہیں، انہوں نے دعویٰ کیا سی پیک میرا آئیڈیا تھا اور 2004میں شروع ہوا۔ مجھے سینیٹ کے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے اور یہ انتخابات ہونے بھی نہیں چاہیءں، سینیٹ الیکشن سے پہلے حکو مت چلی جائے تو یہ ملک کیلئے بہتر ہے۔ ملک میں عدالتوں کا کوئی دہرا معیار نہیں، موجودہ حکمران جماعت نے لوٹ مار کرکے ملک کو خسا ر و ں کے بوجھ تلے دبا کر معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے، ان حکمرانوں نے چوریاں کیں اور ڈاکے ڈالے یہ لوگ خود کا موازنہ کیسے مجھ سے کر سکتے ہیں جبکہ میں ملک کو ترقی کی بلندیوں پر لے گیا تھا اور یہ عوام کو دھوکا دینے کیلئے کہہ رہے ہیں مشرف کیلئے الگ اور ان کیلئے الگ عدالتی معیار ہے۔ امریکی ڈومور کی پالیسی پر پرویز مشرف کا کہنا تھا ہمیں بھی امریکہ سے ڈومورکا مطالبہ کرنا چاہیے، امریکی حکام سے کھل کر بات کرکے سب معاملات کو کلیئر کرنا چاہیے، اگر امریکہ کو ہم سے شکایات ہیں تو ہمیں بھی ان سے کئی شکایات ہیں کیونکہ بھارت افغانستان کے راستے بلوچستان میں مداخلت کررہا ہے، یہ معاملہ امریکہ کے سامنے رکھنا چاہیے،دراصل امریکی سفارتی پالیسی ساز اداروں نے میرے سامنے کبھی حقانی نیٹ ورک اور حافظ سعید کو دہشتگرد قرار دینے کی بات نہیں کی یہ تو بھارت کی چال بازیاں ہیں جو امریکہ سے کہہ کر حافظ سعید کو عالمی دہشتگرد قرار دلواتا ہے۔

مشرف

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...