متحدہ مجلس عمل کی بحالی ، پانچ جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

متحدہ مجلس عمل کی بحالی ، پانچ جماعتوں کا سربراہی اجلاس آج ہوگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آن لائن)متحدہ مجلس عمل کی بحالی کے لئے پانچ بنیادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس جمعیت علما پاکستان کی میزبانی میں آج بروز بدھ منعقد ہوگا۔ جس میں جے یو پی کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی ،جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق، امیرمرکزی جمعیت اہل حدیث پروفیسر ساجد میراور سٹیرنگ کمیٹی کے ارکان بھی شریک ہوں گے۔ ایم ایم اے کے بانی صدر علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کی کراچی رہائش گاہ پر منعقدہونے والے سربراہی اجلاس میں مذہبی جماعتی کے اتحاد کی بحالی کے حوالے سے غور و خوض کیا جائے گا۔ مختلف وفود سے گفتگو میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل میں شمولیت کے حوالے سے جے یو پی کی مجلس شوریٰ اجازت دے چکی ہے۔ ہم پر امید ہیں کہ ایم ایم اے آئندہ انتخابات میں سیکولر جماعتوں کے مقابلے میں عوام کے پاس بہترین متبادل آپشن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نظام مصطفی کا نفاذ چاہتے ہیں۔
ایم ایم اے

مزید :

صفحہ اول -