اسرائیلی فوج کی بربریت جاری مزید 2فلسطینی نوجوان شہید

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری مزید 2فلسطینی نوجوان شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (صباح نیوز)حماس نے دعویٰ کیا ہے فلسطین میں غزہ کی پٹی میں اسرائیل کی جانب سے کی گئی کارروائی میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیل نے اس بیان کو مسترد کردیا۔اسرائیلی سرحد سے متصل غزہ کے شمالی علاقے میں پیش آنیوالے واقعے کے حوالے سے صور تحا غیر واضح ہیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگومیں فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرا نے کہا غزہ کے شمالی علاقے بیت الاحیہ میں اسرائیل نے کارروائی کے دوران ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے،جن کی عمریں20 سال تھیں اور ان کی شناخت حسین غازی نصراللہ اور مصطفی السلطان کے نام سے ہوئی ہے۔خیال رہے یہ شہادتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے متنازع فیصلے کے بعد فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے دوران جھڑ پوں میں پیش آئی جھڑپوں کا سلسلہ ا بھی جاری ہے۔قبل ازیں امریکی صدر کے فیصلے کے بعد ہونیوالی جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک حماس کے دو کارکنوں سمیت غزہ سے تعلق رکھنے والے 4افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔اسرائیلی کی جانب سے غزہ سے راکٹ فائر کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارروائی کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ دو افراد جھڑپوں کے دوران جاں بحق ہوئے تھے۔
فلسطینی شہید

مزید :

صفحہ اول -