سراج الحق کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

سراج الحق کا پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

لاہور( لیڈی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دہشتگردوں کے حملے میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے اور کہاہے کہ قوم شہدا کے خاندانو ں کی احسان مند ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے شہدا کے لیے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے ۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے بھی دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت اور شہدا کی خراج عقیدت پیش کیاہے ۔

افسوس کا اظہار

مزید : صفحہ آخر