حکومت ناموس رسالتؐ قوانین میں تبدیلی سے باز رہے،شجاعت حسین

حکومت ناموس رسالتؐ قوانین میں تبدیلی سے باز رہے،شجاعت حسین

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ق)کے صدر شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐسے متعلق قوانین میں تبدیلی سے حکومت باز رہے۔ وہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی پاکستان کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، نائب امیر ڈاکٹر فرید پراچہ اور جماعت اسلامی پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد شامل تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پہلے حکومت نے الیکشن قوانین کی آڑ میں ختم نبوت کے معاملہ میں چھیڑ چھاڑ کی اور اب مخصوص غیر ملکی اور غیر اسلامی ایجنڈے کے تحت انسانی حقوق کی آڑ میں مسلمانوں کی مزید دل آزاری کا خطرناک کھیل کھیلنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور سینیٹ سے ناموس رسالت سے متعلق قوانین کو تبدیل کرنے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت اور ناموس رسالتؐ ہر مسلمان کا بنیادی عقیدہ ہے جس کے بغیر کوئی شخص مسلمان ہو ہی نہیں سکتا، حکومت کو چاہئے کہ وہ اس خطرناک کھیل سے باز رہے کیونکہ حکومت ایک مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور اسے اپنے ہی ملک کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کا کوئی احساس نہیں ہے۔

شجاعت حسین

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...