دوردراز دیہاتوں کو جلد شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے، مراد علی شاہ

دوردراز دیہاتوں کو جلد شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کریں گے، مراد علی ...

جامشورو(صباح نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے دور دراز دیہاتوں کو جلد شمسی توانائی کے زریعے بجلی فراہم کریں گے، دو ہزار اٹھارہ میں پی پی حکومت میں آئے گی،ہم عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی دور دراز دیہاتوں میں شمسی توانائی سے بجلی دینگے۔ منگل کوسیہون سے جامشورو تک ڈبل روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سیہون سے جامشورو کے راستے کو بنانا میری خواہش تھی اور ضرورت بھی، اب سیہون جانے کے لئے ہیلی کاپٹر سے نہیں اسی سڑک سے جاوں گا، تاکہ کوالٹی چیک کر سکوں۔منگل کو سیہون سے جامشورو تک ڈبل روڈ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندد مراد علی شاہ نے کہا کہ جامشورو سے مانجھنڈ تک چوسٹھ کلومیٹر پہلا مرحلہ ہے،دوسرے مرحلے کا جنوری میں ٹینڈر جاری کریں گے اور اس روڈ پر پل اور انڈر پاس بھی بنائیں گے، جہاں سے میرا گزر ہوتا ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں پی پی حکومت میں آئے گی،ہم عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت حاضر ہیں، انہوں نے اعلان کیا کہ جلد ہی دور دراز دیہاتوں میں شمسی توانائی سے بجلی دینگے۔

مراد علی شاہ

مزید : صفحہ آخر