کراچی بھتہ دینے سے انکار پر بلڈروزی خان کا بیٹا قتل ، 4راہگیر زخمی

کراچی بھتہ دینے سے انکار پر بلڈروزی خان کا بیٹا قتل ، 4راہگیر زخمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پو لیس (ایس ایس پی) عدیل حسین چانڈیو نے ڈان کو بتایا مقامی بلڈر روزی خان نیازی کے بیٹا رئیس نیازی بغدادی کے ایک ہوٹل میں مو جود تھا دو مسلح افراد، مبین اور فضل داد نے بھتہ نہ دینے پر رئیس پر فائرنگ کردی،فائرنگ سے 4راہگیربھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا، فائرنگ سے رئیس کے ہلاک ہونے کے بعد مشتعل ہجوم نے حملہ آوروں پر تشدد کیا، جس سے فضل داد ہلاک اور مبین زخمی ہوگیا، مبین اور فضل داد راجہ پٹھان گینگ کا حصہ تھے، جبکہ فضل کا بھائی مصطفی گزشتہ سال پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی ایس پی) آزاد خان نے کہا رئیس نے مصطفی کے انکاؤنٹر میں کردار ادا کیا تھا۔انسپکٹر جنرل سندھ پولیس (آئی جی پی) اے ڈی خواجہ اور صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس میں ملوث تمام افراد کی بروقت گرفتاری کی ہدایت کردی۔

کراچی قتل

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...