خواتین پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی صلاحیتیں منوا ئیں،نرگس خان

خواتین پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنی صلاحیتیں منوا ئیں،نرگس خان

لاہور(دیبا مرزا سے) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر نرگس خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی صدر اور سابق وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی نے شعبہ خواتین کو مکمل طور پر فعال کرکے رکھ دیا ہے ان کی وجہ سے شعبہ خواتین میں ایک نئی جان پڑ گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پانچ دسمبر کے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ کے جلسے میں پنجاب کی خواتین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جس کا کریڈٹ بلاشبہ انہی کو جاتا ہے میرا مشن ہے کہ ثمینہ خالد گھرکی کی قیادت میں اور اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر لاہور بھر کی خواتین بالخصوص دوسری جماعتوں کی بھی جدوجہد کرنیو الی خواتین کو پیپلز پارٹی میں شامل کروں بہت سی خواتین نے ہماری پارٹی کے پلیٹ فارم میں شامل ہونے کے لئے ہم سے رابطے شروع کردئیے ہیں پی ٹی آئی کی خواتین پیپلز پارٹی میں آجائیں ان کے ساتھ اس جماعت میں عمران کے جلسوں والا حال نہیں ہو گا بلکہ ماؤں بہنوں والی عزت دی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔نرگس خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کہ خواتین کو نہ صرف عزت و احترام دیتی ہے بلکہ انہیں اہم عہدے بھی فراہم کرتی ہے تاکہ خواتین اس جماعت کے پلیٹ فارم سے اپنی صلاحیتوں کو منوا سکیں۔ بی بی شہید کے بعد آصف علی زرداری نے انہی کے سیاسی ورثے کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک خاتون کو پاکستان کی سب سے بڑی اسمبلی کا سپیکر بنایا پھر ایک خاتون کو پاکستان کی وزیر خارجہ بنایا اور پھر اس سے اور ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایک خاتون کو ہی گلگت بلتستان کی گورنر بنایا ۔ عمران خان کے جلسوں کے موقع پر ان کے جنونی نوجوان لڑکے خواتین کے پنڈال میں گھس جاتے ہیں پیپلز پارٹی میں ایسا کوئی کلچر نہیں ہے بلکہ پیپلز پارٹی میں ماؤ ں بہنوں کو عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اسی لئے وہ ہماری جماعت میں آ جائیں ہم انہیں عزت بھی دیں گے۔

نرگس خان

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...