ہوپ115 حج آرگنائزر سے ہاتھ کر گئی،50والوں کا کوٹہ نہ بڑھ سکا

ہوپ115 حج آرگنائزر سے ہاتھ کر گئی،50والوں کا کوٹہ نہ بڑھ سکا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)6سال سے 50افراد کے حج کوٹہ کے ساتھ کامیابی سے مشکل ٹاسک مکمل کرنے والے 115حج آرگنائزر سے ان کی اپنی منتخب کردہ ہوپ نے ہاتھ کر دیا ،وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو مرکزی چےئرمین کی طرف سے لکھے گئے خط میں 50کوٹہ والوں کویکسر نظر انداز کر دیا گیا ،115ٹورز آپریٹر ز سراپا احتجاج ،ملک بھر کے زونل چےئرمین اور مرکزی چےئرمین کوئٹہ،لاہور،کراچی اسلام آباد،پشاور میں ہونے والی مشاورتی حج ورکشاپ میں اپنی تقریروں میں پوائنٹ سکورنگ کے لیے50والوں کا کوٹہ 100کرنے کا اعلان کرتے رہے، جب وزیر اعظم کو خط لکھا گیا تو اس اہم ایشو کو نظر انداز کرتے ہوئے ساری توجہ اپنے اپنے کوٹہ کو بچانے کی طرف دے دی گئی ،115ٹور آپریٹرز آڈٹ کے لیے ترتیب دئیے گئے TORکو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے 6سال سے 50افراد کے ساتھ کامیاب حج آپریشن کرنے والوں کا کوٹہ کم ازکم دو بسوں کا کیا جائے اور پرانی تجربہ کار اور نئی انرول کمپنیوں کو ایک پلڑے میں رکھنے کی بجائے سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق میرٹ کو اپنایا جائے ،115ٹور آپریٹرز نے متفقہ طور پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف ،وفاقی سیکرٹری خالد مسعودکی حجاج کے لیے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے اہم ایشو پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ 50 کوٹہ والوں کی مشکلات سے آگاہ ہیں ان کو ریلف دینے اور حجاج کرام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے کردار ادا کریں ،حج پالیسی2018ء میں 50افراد کا کوٹہ رکھنے والی کمپنیوں کا کوٹہ بڑھایا جائے تا کہ وہ حجاج کرام کی بہتر انداز میں خدمت کر سکیں ۔

کوٹہ

مزید : صفحہ آخر