ملک بھرسے جلد لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا،حمزہ شہباز

ملک بھرسے جلد لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا،حمزہ شہباز

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عملی طور پر عوام کی خدمت کررہے ہیں اور ہماری سیاست کا مقصد بھی عوام کی خدمت کرنا ہی ہے ۔ ان خیالات کااظہارا نہوں نے لیگی کارکنان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) 2013ء میں عوام سے کئے گئے وعدے پور کررہی ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے عملی طوپر کام کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے توانائی کے منصوبوں پر دن رات کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ جلد ملک سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ 2018ء کے انتخابات میں عوامی فصلی بیٹروں کو بھگا دیں گے اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ پھر عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے گی۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...