وی بوک آئن لائن سسٹم ، پاک افغان طور خم بارڈر پر دوطرفہ تجارت پھر معطل

وی بوک آئن لائن سسٹم ، پاک افغان طور خم بارڈر پر دوطرفہ تجارت پھر معطل

پشاور(این ا ین آئی)پاک افغان طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس کیلئے نیا طریقہ کار لاگو کرنے کے باعث دو طرفہ تجارت کا سلسلہ ایک بار پھر معطل ہوگیا ہے۔تجارتی سامان لے جانیوالی گاڑیوں کیلئے طورخم بارڈر پر وی بوک آن لائن سسٹم لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم کلیئرنگ ایجنٹس اس نئے نظام کو کسی ماننے کیلئے تیار نہیں جس کی وجہ سے سرحد کی دونوں جانب تجارتی سامان سے لدھے ہزاروں ٹرک سے کھڑے ہیں ۔ کسٹم حکام کا کہنا ہے وی بوک نظام کے بغیر ایک گاڑی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تاہم دوسری جانب کلیئرنگ ایجنٹس کا کہنا ہے اس نظام کیلئے یہاں کم سے کم 12 ایم بی رفتار والے انٹرنیٹ کی ضرورت ہے لیکن یہاں صرف 2 ایم بی انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے جس وجہ سے ایک گاڑی کو کلیئر کرنے میں ان کا کافی وقت ضائع ہوتا ہے اور مشکلات بھی درپیش ہیں۔یاد رہے کسٹم حکام نے ڈھائی ماہ قبل طورخم بارڈر پر کلیئرنس کیلئے وی بوک کا نظام لازمی قرار دیا تھا تاہم ایجنٹس کے احتجاج کے بعد اس نظام کو ایک دن کے اندر واپس لے لیا گیا تھا۔دوسری جانب تجارتی گاڑیوں کے مالکان کا کہنا ہے ایجنٹس اور کسٹم حکام کے مابین اختلافات کے باعث نقصان ہمیشہ ہمارا ہوتا ہے اور اب بھی گاڑیوں میں پڑے خوراکی سامان کے خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

تجارت معطل

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...