پرانی فہرستوں پر الیکشن کرانا پڑے تو کرائینگے تاخیر نہیں ہونے دینگے ،قمر زمان

پرانی فہرستوں پر الیکشن کرانا پڑے تو کرائینگے تاخیر نہیں ہونے دینگے ،قمر ...

لاہور (این این آئی) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں ہمارے ساتھ کچھ اقدامات کا وعدہ ہوا ہم نے قومی اسمبلی سے بل پاس کرا دیا بتایا جائے کہ اس کے بعد کیا ایک بھی قدم اٹھایا،پیپلز پارٹی الیکشن تاخیر کا شکار نہیں ہو نے دے گی ،اگر پرانی فہرستوں پر الیکشن کرانا پڑے تو کرائیں گے مگر الیکشن تاخیر کا شکار نہیں ہونے دے گی ،پیپلز پارٹی کے علاوہ سینیٹ میں 79 ووٹ ہیں حکومت بل پاس کیوں نہیں کروالیتی لیکن صاف ظاہر ہے کہ دوسری جماعتوں کوبھی تحفظات ہیں ،فاٹا کے حوالے سے بل آج ایجنڈے پر نہ رکھا گیا تو پھر بھر پور احتجاج کریں گے ۔ان خیالا ت کااظہارانہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب اقلیتی ونگ کے زیر اہتمام کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت بچائی،اس کیخلاف کبھی سازش نہیں کی ،جب بھی جمہوریت ڈی ریل ہوئی نوازشریف کی وجہ سے ہوئی،میاں صاحبان نے ہرجگہ اپنے بندے لگائے ہوئے ہیں اوراب کہتے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے ،میاں صاحب سازش کرنے والے کا نام بتائیں تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ وہ کون ہے ۔

قمر زمان کائرہ

مزید : صفحہ آخر