بیت المقدس کا مسئلہ قرار دادوں سے حل نہیں ہوگا، کیپٹن (ر) صفدر

بیت المقدس کا مسئلہ قرار دادوں سے حل نہیں ہوگا، کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا ہے کہ امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کیخلاف پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانا چاہئے، صرف قرار دادوں سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مسلم امہ کو ان کی بنائی چیزوں کا بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر اس مسئلہ کا پائیدار حل نکال کر ان قوتوں کو پیش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف قرار دادوں سے حل نہیں ہونے والا نہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کو ان کی بنائی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہئے تاکہ ان کو معاشی دھچکا لگے گا، انہوں نے کہا کہ میں خود بھی ان کی بنائی ہوئی اشیاء استعمال نہیں کروں گا، ان کی اشیاء کا بائیکاٹ کر چکا ہوں۔

، کیپٹن (ر) محمد صفدر

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...