اقوام متحدہ ،جنرل اسمبلی میں مذہبی منافرت کیخلاف پاکستانی قرار داد متفقہ طور پر منظور

اقوام متحدہ ،جنرل اسمبلی میں مذہبی منافرت کیخلاف پاکستانی قرار داد متفقہ ...

نیویارک (آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی منافرت کیخلاف پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان اور فلپائن کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں تمام ممالک سے بنیادی آزادیوں اور انسانی حقوق کے احترام، برداشت، مذاکرات و تعاون کے ذریعے تشدد سے پاک ماحول کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امتیازی سلوک کا باعث بننے والی مذہبی منافرت کی بھی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں عالمی امن و ترقی اور سماجی ہم آہنگی کیلئے بین المذاہب مکالمے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کیاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قرارداد کی متفقہ منظوری سے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کوششوں کو تقویت ملے گی اور یہ قرارداد دنیا میں امن و استحکام کی عالمی کوششوں کی حمایت کا اظہار ہے۔

اقوام متحدہ ،جنرل اسمبلی

مزید : صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...