بلاول بھٹو ، نوجوانوں کے قائد ، ملتان کے جلسہ میں ایجنڈا اور منشور دینگے : یوسف رضا گیلانی

بلاول بھٹو ، نوجوانوں کے قائد ، ملتان کے جلسہ میں ایجنڈا اور منشور دینگے : ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے شجا ع آباد ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے(بقیہ 25نمبرصفحہ12پر )
کہ میں آج شجاع آباد میں شہید ذوالفقار بھٹو اور اس کی شہید بیٹی بے نظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری کیلئے آیا ہوں بھٹو کے متعلق ہے کہ جہاں غربت ، جہاں نوکری، جہاں نا انصافی ظلم وہاں بھٹو ہوگا بھٹو نے شناخت زبان عزت نفس دی بھٹو نے یہ باور کرایا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے آج کے بڑے بڑے لیڈر عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں پہلے و ن مین ون ووٹ کا تصور نہیں تھایہ ذوالفقار علی بھٹو تھا جس نے تصور پیش کیا بلاول بھٹو زرداری نوجوانوں کے قائد ہیں اس ملک میں ساٹھ فیصد نوجوانوں پر آبادی مشتمل ہے جو بڑے لیڈر ہیں وہ 65سے 70کی عمرسے زائد ہیں بلاول بھٹو زرداری ساٹھ فیصد نوجوانوں کے قائد ہیں اقتدار سے قبل بھٹو کی شہادت کے بعد لوگ کہتے تھے کہ یہ نوجوان بچی کیسے ملک چلائے گی عوام نے یہ دیکھا کہ بے نظیر بھٹو ایک مرتبہ نہیں دو مرتبہ نہیں جاتے جاتے مجھے بھی وزیراعظم بنا گئیں اس لئے کہ پیپلز پارٹی میں عوام کی جڑیں مضبوط ہیں پیپلز پارٹی غریب کسان اقلیت مزدور خواتین انسانی حقوق وکلاء کاشتکاروں ہاریوں کی جماعت ہے عوام نے دونوں جماعتوں کو دیکھ لیاہے مسلم لیگ نے کہا تھا کہ جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اسے من وعن تسلیم کریں گے فیصلہ سے قبل میں نے بیان دیا تھا کہ اپنی داڑیاں کسی اور کے ہاتھ میں نہ دیں دونوں نے اپنی داڑیاں عدالت کے ہاتھ میں دے دیں آج دونوں عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں بے نظیربھٹو نے شعور دیا چارٹر آف ڈیموکریسی پردستخط ہوئے اس پر اس منشور ہر پچاسی فیصد عملدرآمد ہوا اور پندرہ عملدرآمد موجودہ حکومت کی وجہ سے نہ ہوسکا پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی عوام کسانوں مزدروں خوشحال ہوا سرکاری ملازمیں کی تنخواہیں بڑھائی گئیں ہم نے ایک لاکھ سرکاری ملازمین کومستقل کیا 1997نواز شریف کے دور میں برطرف کئے گئے ملازمین کو سابقہ مراعات کے ساتھ بحال کیا اس سرائیکی خطہ سے شہید ذوالفقار بھٹو کو محبت تھی جنہوں نے ایک شعر پڑھا تھا ، درداں دی ماری دلڑی علیل ہے سوہڑاں نی سندا دکھاں کی اپیل ہے انہیں اس خطہ سے انس تھا بے نظیر بھٹو شہید کا بیٹا بلاول بھٹو زرداری پندرہ دسمبر کو قلعہ کہنہ قاسم سٹیڈیم ملتان میں �آ رہا ہے جو ایک لاکھ سے سٹیڈیم بھرتا ہے اس سٹیڈیم کو بھر دیں جلسہ میں مرد خواتین کسان مزدور اس جلسہ کو بھر دیں چوبیس سال بعد سٹیڈیم میں بلاول بھٹو جلسہ میں خطاب کریں گے آج جو مصنوعی لیڈر نظر آ رہے ہیں وہ نہیں ہوں جو بہت غلطیاں کر چکے ہیں انہیں بھی محسوس ہو رہا ہے ایک شخص کہتا ہے کہ ہم نیاپاکستان بنائیں گے ہم اسی پرانے پاکستان کو بنائیں گے جو کہتا ہے کہ میں وزیراعظم بنوں بلکہ کہتا ہے کہ شادی بھی کروں بھٹو خاندان نے عوام کے حقوق کی خاطر قربانیاں دیں میں خط نہ لکھ کر یہ ثابت کیا کہ یہ پارٹیاں بدلتے رہتے ہیں خط نہ لکھ کر اس خطہ کی عوام پر اعتماد کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے عرصہ اقتدار میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے جو آپ کے سامنے ہیں ایمن والا پل ، ہیڈ محمد والا پل جتنے کام میں نے کئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئے بلاول بھٹو زرداری ملتان آئیں گے ایجنڈا اور منشور بھی دیں گے کارکردگی نئی تنظیم نو ساتھ الیکشن بھی جیتیں گے اورانشاء اللہ حکومت بھی پیپلز پارٹی کی ہو گی اس موقع احمد مجتبیٰ گیلانی سابق ایم پی اے۔ حبیب اللہ شاکر، نواب خرم فرید خان خاکوانی، میاں ساجد بودلہ چیئرمین یو سی چدھڑ، غضفر علی خان لنگاہ، سلیم چنڑ، حامد علی، چوہدری سلیم الرحمن میو،رانا صفدر عباس نو ن نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مخدوم وجاہت گیلانی، میاں زاہد مڑل، میاں کامران مڑل، جاوید گردیزی، قاری خالد رسول لنگاہ، ملک عاصم شیرو، سمیت ہزاروں مرد خواتین نے کنونشن میں شرکت کی ۔سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے دوران خطاب حلقہ این اے 152میں الیکشن لڑنے کے حوالے سے کہا کہ حلقہ بندی کے بعد عوام کی مشاورت سے الیکشن لڑوں گا سید یوسف رضا گیلانی کا کال پل ، تھانہ چوک ، پل چھوٹی نہر اور جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا۔ سابق وزیراعظم جب صحافیوں نے سوال کیا کہ نواز شریف کا سیاسی مستقبل کیا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کا مستقبل عدلیہ سے منسلک ہے۔
یوسف رضا گیلانی