ایپکا کی اپیل پر رجسٹری برانچ کینٹ سٹی اور ایکسائز آفس میں ہڑتال

ایپکا کی اپیل پر رجسٹری برانچ کینٹ سٹی اور ایکسائز آفس میں ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نمائندہ خصوصی، وقائع نگار) ایپکا پاکستان کی اپیل پر گزشتہ روز مطالبات کے حق میں رجسٹری برانچ ملتان کینٹ و سٹی اور ایکسائز آفس میں ہڑتال کی گئی ۔ اور احتجاجی(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ایپکا پاکستان کی ایپیل پر رجسٹری برانچ ملتان کینٹ اور سٹی میں گزشتہ روز مکمل طور پر ہڑتال رہی۔ رجسٹری برانچ کے اہلکار دفتر میں حاضری لگا کرچلے گئے۔ ہڑتال کیوجہ سے سب رجسٹرار ملتان کینٹ سٹی سے آفس ہی نہیں آئے، دونوں برانچیز کے اہلکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے منتقلی جائیداد کیلئے آنے ولے سائیلین کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ دریں اثناء گزشتہ روز ایپکا ملازمین کی اپ گریڈیشن و دیگر مطالبات کے سلسلے میں گزشتہ روز ایکسائزآفس میں مکمل ہڑتال کے ساتھ ساتھ جنرل سیکرٹری چوہری نیاز احمد کی قیادت میں احتجاجی مظاہر بھی کیا گیا جس میں خالد حسین قصوری ، ملک فیاض ریحان، عباس سندیلہ، ملک حسن، عارف نیازی، افتخار بھٹی، احسان غوث، عمران عباسی، سلمان اصغر، راشد ، اکبر خان ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری نیاز احمد ڈھلوں نے کہا کہ حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرنے میں پچھلے چار سال سے لیت ولعل سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے ملازمین نہ صرف عدم تحفظ کا شکار ہورہے ہیں بلکہ ان میں پائی جانے والی بے چینی میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے اپنے مطالبات کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکسائز ملازمین کی اپ گیرڈیشن کے سلسلے میں اے ای ٹی اوز کو 17واں، انسپکٹرز کو 16واں اور کانسٹیبلان کو 7واں سکیل دیا جائے۔
ایپکا ہڑتال