بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینا امریکہ کی کھلی جارحیت ہے،ساجد نقوی

بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینا امریکہ کی کھلی جارحیت ہے،ساجد ...

وہاڑی(بیورورپورٹ+نما ئندہ خصوصی)قائد ملت جعفریہ پا کستان علامہ (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

سید ساجد علی نقوی نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی دارالحکومت ما ننے کے امریکی اعلا ن کو مسترد کرتے ہو ئے اسے امریکہ کی کھلی جارحیت ، سفارتی دہشت گردی اور تمام بین الاقوامی اقدار کی نفی قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمران قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر اس گھمبیر مسئلے پر عوامی امنگوں کے مطابق قومی پا لیسی کا اعلان کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں کی تنظیم اوآئی سی کااجلاس خوش آئندہ ہے عرب لیگ اور دیگر اسلامک فورم بھی حرکت میں آئیں ان خیالات کااظہار علامہ ساجد نقوی نے شیعہ علماء کونسل وہاڑی کے ضلعی رہنما محمد علی جعفری کے نام اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ امریکی اعلان کھلی زیادتی کے ساتھ مسلم امہ بالخصوص عرب عوام کی امنگوں کی بھی نفی ہے معاملے پر اسلامی امہ اتفاق رائے سے حتمی فیصلہ کرے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ دنیا با ہمی اشتراک بھائی چارے اور احترام کے ساتھ ہی پرُامن بن سکتی ہے لیکن سب سے زیادہ حقوق کا ڈھونڈورا پیٹنے والا ملک جس طرح مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کو مز ید غصب کرنے کی پا لیسی پر عمل پیرا ہے اور ایک ظالم ونام نہاد قابض ملک کو مزید شہہ دے رہا ہے جس سے امریکہ کو بھیا نک چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

ساجد نقوی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...