بوریوالا میں پولیس مقابلہ،ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک،2ساتھی فرار

بوریوالا میں پولیس مقابلہ،ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک،2ساتھی فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا، ماچھیوال ،گگومنڈی(تحصیل رپورٹر ، نامہ نگار) بورے والا کے گرد و نواح میں ایک ہی رات میں مسلح ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ایک ملزم امانت علی عرف مانو پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہو گئے واقعات کے مطابق وڑائچ(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )
ٹاؤن بورے والا کا رہائشی خان محمد چک 509ای بی سے موٹر سائیکل پر شہر آ رہا تھا کہ چک 515ای بی کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح ملزموں نے اسے روک کر اسلحہ تان لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر جیب سے 5ہزار روپے اور موبائل وغیرہ چھین لئے اور فرار ہو گئے ۔دوسری واردات مرضی پورہ کا رہائشی موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیور اپنے رکشہ نمبری VRK 3354پر سواریوں کو لے کر ساڑھے دس بجے رات چک 501ای بی جا رہا تھا کہ بھٹو کالونی کے قریب اچانک پستولوں اور گن سے مسلح تین ملزم جو کہ موٹر سائیکل چائنہ نمبری VRM3668پر سوار تھے سامنے آ گئے اور اسلحہ کے زور پر رکشہ کو روک کر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اللہ بخش کی جیب سے پرس جس میں شناختی کارڈ 500روپے ناصر علی کی جیب سے قومی شناختی کارڈ ،لائسنس نقدی 4ہزار روپے موبائل فون ،عدنان سلیم کی جیب سے 500روپے چھین لیے اور انہیں واپس جانے کا حکم دے کر خود چوکی نثار بوٹا کی جانب فرار ہو گئے ۔ڈکیتی کی تیسری واردات 11بجے شب چک 142ای بی کا زمیندار محمد بہزاد اپنے ساتھی حق نواز گجر کے ہمراہ اپنی سی ڈی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بورے والا شہر کی جانب آ رہے تھے کہ چک 515ای بی کے قریب تین مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک کر اس کی جیب سے ایک لاکھ 45ہزار نقدی حق نواز کی جیب سے 5ہزار روپے کلائی گھڑی وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے ۔مسلح ڈکیتی کی چوتھی واردات چک 513ای بی کے قریب ڈلن بنگلہ روڈ پر ہوئی چک 44کے بی کا رہائشی محمد غوث اپنی بیوی اور بھائی محمد عباس کے ہمراہ اپنی پجارو گاڑی نمبری LEC7743پر بصیرہ سے واپس آ رہے تھے کہ اچانک تین مسلح ملزمان سواری موٹر سائیکل نمبری VRM3668سے اتر کر گن لے کر سڑک پر کھڑے ہو گئے اسلحہ کے زور پر سب کو نیچے اتار لیا اور 22ہزار نقدی ،طلائی زیورات چھین لیے اور گاڑی کی چابی پھینک کر فرار ہو گئے لگاتار ڈکیتی کی وارداتوں کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس کی موبائل گاڑیاں حرکت میں آ گئیں ایس ایچ او تھانہ صدر محمد اشفاق گل سب انسپکٹر عدنا ن جمیل اور اے ایس آئی مظہر فرید نے نفری کے ہمراہ مختلف سڑکوں پر ملزمان کی تلاش شروع کر دی اطلاع ملی کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین مشکوک افراد ڈلن بنگلہ پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوا کر نہر کنارے روانہ ہیں ۔پولیس نے گھیرا ڈالا تو چک 140ای بی کی قریب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ایک ملزم امانت علی سکنہ چک 515ای بی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی عابد ولد طالب حسین کھرل اور محمد عمران عرف مانی ساکنان چک 515ای بی تاریکی میں فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور زیر دفعہ 34-427-186-353-324-302ت پ 3/2-A20/qjاسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کے کر تفتیش شروع کر دی۔
پولیس مقابلہ