ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 3افراد جاں بحق، طالبہ نے خود کشی کرلی

ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں تصادم، 3افراد جاں بحق، طالبہ نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ چھٹہ، اوچ شریف (نمائندگان) تیز رفتار ایمبولینس وین اور آئل ٹینکر میں تصادم کے باعث 3افراد جاں بحق اور 2شدید زخمی ہوگئے۔ طالبہ نے نہر میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
۔ کوٹ چھٹہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق گذشتہ شب ملتان سے مریض لیکر محمد پو ر جا نے والی الہا شمی ٹرسٹ کی پرا ئیویٹ کیری ایمبو لینس اڈا نو تک محمید کے نزدیک ٹا ئر پھٹنے کے با عث بے قابو ہو کر سا منے سے آ نے والے آ ئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ۔حا دثے کے نتیجے میں بستی لا شاری جا مپور کے رہا ئشی 27سالہ دلبر ولد شا ہ بخش ،30سالہ عبدالخا لق جبکہ کیری ڈرائیور ملتان شمس آ باد کا رہا ئشی 30سالہ نعمان یو نس ولد محمد یو نس مو قع پر جا نبحق ہو گئے جبکہ اسما عیل اور جمیل شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122اہلکاروں نے فوری طور پر ٹراما سنٹر ڈیرہ غازیخان منتقل کر دیا ۔خو فناک حا دثے کی اطلا ع ملتے ہی ایس ڈٰ پی او سرکل کو ٹ چھٹہ رانا جان محمد ،انچا رج پٹرولنگ پو سٹ ملک عمران حمید ما ڑھا بھا ری نفری کے ہمراہ مو قع پر پہنچ گئے اورلو گوں کے شدید ردِ عمل کے با عث آ ئل سے بھرا ٹینکر قبضے میں لیکر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔حا دثے کے بعد آ ئل ٹینکر ڈرائیور مو قع سے فرار ہو گیا ۔ اوچ شریف سے سٹی رپورٹر اور ہیڈ پنجند سے نامہ نگار کے مطابق اوچ شریف میں دسویں جماعت کی طالبہ نے عباسیہ کینال میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔بتایا جاتا ہے موضع اوچ موغلہ کے رہائشی غلام حیدر کی جواں سالہ بیٹی کوثر بی بی جو دسویں جماعت کی طالبہ تھی والدین اکثر اسے تعلیم چھوڑ کر گھریلو کام کاج کے لیے زور دیتے تھے ڈانٹتے تھے لیکن وہ تعلیم حاصل کرنے پر بضد تھی گزشتہ روز والدین کے ڈانٹنے اور تعلیم چھوڑنے پر مجبور کرنے پر دلبرداشتہ ہو کر عباسیہ کینال میں جا کر چھلانگ لگا دی قریبی لوگوں کے دیکھنے پر مقامی غوطہ خوروں نے بھی چھلانگیں لگا دیں اطلاع پر ریسکیو1122ٹیمیں پہنچنے پر8گھنٹے تک ریسکیوآپریشن کرنے تک طالبہ کی لاش تلاش نہ ہو سکی تھی۔
تصادم ، خود کشی