خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنیکا وقت آگیا ہے، مقررین

خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنیکا وقت آگیا ہے، مقررین

خانیوال (بیورونیوز،نمائندہ پاکستان) امت مسلمہ کا مثالی اتحاد ہی عالم(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

کفر کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرسکتا ہے ،ٹرمپ کا ظالمانہ فیصلہ مسترد کرتے ہیں ارض مقدس کے تحفظ کے لئے پوری امت مسلمہ متحد ہے اپنے فروعی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر میدان میں اترے ہیں خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا وقت آگیا قبلہ اول آج پھر صلاح الدین ایوبی جیسی عظیم شخصیات کا منتظر ہے ۔ان خیالات کااظہار خانقاہ مالکیہ نقشبندیہ کے سجادہ نشین مولانا پیر خواجہ محمد عبدالماجد صدیقی ،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی راہنما مولانا پیر عزیز الرحمٰن حامدی، ممبر صوبائی امن کمیٹی مولانا محمد عباس اختر ،جمعیت اہلحدیث کے مرکزی راہنما مولانا قاری سیف اللہ عابد ،تحفظ نظریہ پاکستان فورم کے چیئرمین مفتی خالد محمود ازھر ،انجمن آڑھتیان غلہ منڈی کے صدر حاجی شیخ محمد اکمل ،انجمن تاجران غلہ منڈی کے صدر حاجی شیخ محمد اخلاق ،تحریک اہلسنت جنوبی پنجاب کے صدر شیخ ذوالفقار علی رضوی ،پاکستان علماء کونسل کے ضلعی صدر مفتی عمر فاروق نے چوک سنگلاں والا خانیوال میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی دارالحکومت کی القدس منتقلی کا فیصلہ کرکے امریکہ کی بربادی کی بنیاد رکھ دی ہے یہی فیصلہ امریکہ کی تباہی کا باعث بنے گا قبلہ اول اسلامی شعائر میں سے ہے جس کا تحفظ امت مسلمہ پر فرض ہے امت مسلمہ شعائر اسلام کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ عالم کفر یہ مت سمجھے کہ امت مسلمہ بانجھ ہوچکی ہے ہم صحابہ کرام واہلبیت کے وارث محمد بن قاسم ،صلاح الدین ایوبی ،طارق بن زیاد ،محمود غزنوی کے نام لیوا ہے امت مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کا سلسلہ جاری رہا تو عالم کفر یاد رکھے کہ غازی عامر چیمہ شہید غازی ،عبدالقیوم شہید ،غازی علم دین جیسی شخصیات پیدا ہوسکتی ہیں ٹرمپ حکومت نے اسرائیلی دارالحکومت کی القدس منتقلی کا فیصلہ کرکے مسلمانوں کے خلاف طبل جنگ بجادیا یہ فیصلہ دجالی قوتوں کی بربادی کی طرف پہلا قدم ہے ہمارا یقین ہے کہ اس جنگ میں کامیابی مسلمانوں کا مقدر بنے گی اگر عالم کفر تباہی سے بچنا چاہتا ہے تو ہوش کے ناخن لے اور اپنا ظالمانہ فیصلہ واپس لے احتجاجی جلسہ سے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا عطاء اللہ بخاری ،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مبلغ مولانا عبدالستار گورمانی ،تحریک غلبہ اسلام کے راہنما مولانا عبداللہ حقانی ،جمعیت علماء اہلسنت کے جنرل سیکرٹری مولانا سیف اللہ شاہ ،جماعت اہلسنت کے راہنما شاہد رضا ،مولانا اکرام القادری ،مولانا مقصود احمد حصاروی ،مولانا اقبال ساجد ،ڈاکٹر شفیق الرحمن کمبوہ ،مفتی محمد شہباز ،حافظ ابتسام افضل ودیگر مذہبی دینی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور تاجر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا بعدازاں احتجاجی ریلی نکالی گئی جو خانیوال شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی چوک سنگلاں والا میں اختتام پذیر ہوئی چوک سنگلاں والا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پتلا نذر آتش کیا گیااس موقع پر انجمن تاجران اور دینی جماعتوں کے قائدین کی اپیل پر خانیوال شہر میں مکمل ہڑتال رہی غلہ منڈی سبزی منڈی سمیت تمام تجارتی مراکز اور بازار بند رہے جبکہ نجی تعلیمی اداروں نے بھی احتجاج میں بھرپور حصہ لیا دینی جماعتوں کے قائدین اور تاجر راہنماؤں نے کامیاب ہڑتال اور بھرپور احتجاج پر اہلیان خانیوال کا شکریہ ادا کیا۔

احتجاجی جلسہ

مزید : ملتان صفحہ آخر