سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہداء کی تیسری برسی 16دسمبر کو منائی جائے گی

سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے شہداء کی تیسری برسی 16دسمبر کو منائی جائے گی

ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان)پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونیوالے بچوں کی تیسری برسی16دسمبر بروز(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ہفتے کو عقیدت و احترام سے منائی جائیگی ۔ 16دسمبر2014ء کو اِس سانحے میں 147افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں 130 سے زیادہ بچے تھے ۔اس سانحہ میں شہید ہونیوالے بچوں اور اساتذہ کی یاد میں ملک بھر میں شہداء کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی اور شہداء کی خدمات اور لواحقین کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا ۔ اس ضمن میں بہاول پور سمیت ملک بھر میں دعائیہ تقریبات اور تعزیتی ریفرنسز کا انعقاد کیا جائیگا۔ سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح ٹھٹھہ صادق آباد ونواح کے سرکاری ،پرائیویٹ سکولوں میں تقریبات سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا۔

برسی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...