میلسی ، فروٹ فروش کی 7سالہ بیٹی کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

میلسی ، فروٹ فروش کی 7سالہ بیٹی کا قاتل گرفتار، اعتراف جرم کر لیا

میلسی، کرم پور (نمائندہ پاکستان) میلسی پولیس نے فروٹ فروش کی معصوم(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

سات سالہ بیٹی زاہرہ محمود کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والے قاتل کو گرفتار کر لیا معصوم بچوں کو درندگی کا نشانہ بنانے والے عادی مجرم نے ماضی میں اسی جرم میں سات سال جیل کاٹی اور باہر آنے کے صرف ایک سال بعد درندہ صفت ملزم نے عید میلاد النبی ؐ کے روز غریب فروٹ فروش کے گھر قیامت ڈھا دی ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے ایس پی انویسٹی گیشن میڈم زبیدہ پروین ، ڈی ایس پی میلسی رانا اکمل رسول نادر، اور چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان یوسفزئی کے ہمراہ تھانہ سٹی میلسی میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری بارے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 12ربیع الاول کی شام محلہ کچی آبادی میلسی کے درندہ صفت 29سالہ محمد آصف کمہار نے سرکلر روڈ پر جشن میلاد النبی ؐ کی سجاوٹ کو دیکھنے کیلئے گھر سے باہر آنے والی دوسری جماعت کی طالبہ اور فروٹ فروش شیخ محمود احمد کی سات سالہ کمسن بیٹی کو چیز دلانے کے بہانے اغواء کیا اور ملزم کے اعترافی بیان کے مطابق اس نے بچی کو فدہ نہر کے قریب زیر تعمیر عمارت کے اندر لے جا کر زبر دستی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں معصوم زاہرہ محمود بے ہوش ہو گئی جسے ملزم نے گلہ دبا کر قتل کر دیا اور لاش وہیں گڑھا کھود کردفن کر دی اس اندوہناک واقع پر میلسی کی تاجر برادری، وکلاء، صحافیوں اور شہریوں سمیت ہر طبقہ نے گہرے دکھ اور غم و غصے کا اظہار کیا اسی طرح پولیس کیلئے بھی یہ اندھا قتل ایک چیلنج تھا آر پی او ملتان محمد ادریس احمد کی ذاتی دلچسپی کے باعث ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس پی انویسٹی گیشن زبیدہ پروین، ڈی ایس پی میلسی رانا اکمل رسول نادر، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم ، ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی مرزا حسنین عباس، ایس ایچ او تھانہ صدر سوار خان، ایس ایچ او میرانپور محمد طفیل گجر کو شامل کیا گیا اس ٹیم نے دن رات ایک کر کے اس اندھے قتل کو ٹریس کیا اور صرف 14روز کے اندر مذکورہ ملزم محمد آصف کو گرفتار کر لیا اس بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیم کو خصوصی انعام سے نوازا جائیگا ۔ڈی پی او وہاڑی نے بتایا کہ ملزم محمد آصف عادی مجرم ہے جو کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات میں ملوث رہا ہے اور 2009 ء میں ایک کمسن بچے سے بد فعلی کے جرم میں سات سال جیل کی سزا بھی کاٹ چکا ہے جو 2016 ء میں رہا ہوا۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ توصیف احمد خان یوسفزئی، وائس چیئرمین بلدیہ مہر عبد الخالق، صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد سلیم،صدر پریس کلب عزیز اللہ شاہ طاہر ، جنرل سیکرٹری سید نوید الحسن قطبی نے پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلسی شہر کے امن کو برقرار رکھا ۔ جس پر ڈی پی اوو ہاڑی عمر سعید ملک اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اس موقع پرحافظ غلام اللہ محمدی، قاری محمد یعقوب سعیدی، صدر صرافہ ایسوسی ایشن ندیم حیدر کھچی،راؤ فاروق احمد خان، سوسائٹی فار ہیومن رائٹس کے ضلعی صدر میاں فہیم اقبال قاضی، تحصیل صدر حافظ محمد اصغر ، صداقت حسین نقوی، راؤ تنویر، راؤ عابد، یوسف امیر ہانسوی، کونسلر محمد اشتیاق بھٹی، ملک حبیب، ملک خوشی محمد، مہر مجید صدر غلہ منڈی، حاجی گل محمد، رانا حسنین منٹو، ملک مشتاق گنب ایڈووکیٹ، حیدر خان، ملک سلیم وڈ، صحافیوں میں متین احمد خان شیروانی، سجاد احمد سعیدی، محمد اسلم خان یوسفزئی ، ابراراحمد شیخ، چوہدری خالد حسین، چوہدری عبد الصمد، سہیل حسین نقوی، محمد طاہر عزیز سمیت دیگر موجود تھے اس موقع پر مقتولہ کے والد اور مقدمہ کے مدعی شیخ محموداحمد اور دیگر ورثاء نے بھی پولیس کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اپیل ہے کہ ہمیں جلد سے جلد انصاف مہیا کیاجائے دریں اثناء انجمن طلبہ اسلام ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری چوہدری حامد عبا س خلجی نے کہا ہے کہ ملزم محمد آصف کمہار کی انہوں نے پولیس کو نشاندہی کی جس پر ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کر رکھا تھا اب ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی میلسی نے بھی تسلیم کیا ہے کہ ملزم میری نشاندہی پر گرفتار ہوا پولیس کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ کا بھی وعدہ کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء یوسی چیئرمین راؤ طارق محمود ،یوسی چیئرمین آفتاب بورانہ ،میاں عرفان بورانہ ،عبدالقیوم خان کھچی ،نواب عتیق خان خاکوانی سابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی کرم پور راؤ ذوالفقار علی معصومی ،قائد ہم خیال گروپ مہر اختر نواز ایڈووکیٹ ،میاں اکبر سلطان بورانہ ،چوہدری افتخار احمد ایڈووکیٹ ،راؤ مبارک علی ،چوہدری محمد سرور،محمد فیاض ،مہر محمد اقبال اور دیگر نے اندھا قتل کو محدود عرصہ میں ٹریس کرنے پر ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک اور وہاڑی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

قاتل گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر