محکمہ اوقاف ملتان کی رواں سال بھی ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے میں پہلی پوزیشن

محکمہ اوقاف ملتان کی رواں سال بھی ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے میں پہلی پوزیشن

ملتان (سٹی رپورٹر)محکمہ اوقاف ملتان زون کو سال 2017میں 8کروڑ 48لاکھ(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کی آمدنی ہوئی سٹاف تنخواہوں درباروں کی مرمت اور عرس کے انتظامات کرنے میں 7کروڑ 75lلاکھ سے زائد کے اخراجات ہوئے ملتان زون نے گذشتہ سال کی طرح پنجاب بھر میں ریکوری ٹارگٹ پورا کرنے میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس میں محکمہ کی جانب سے ملتان زون کے ایڈ منسٹریٹر خصوصی شیلڈ اور انعامات سے نوازا گیا تفصیل کے مطابق سال 2017میں محکمہ اوقاف ملتان زون نے مختلف مد میں8کروڑ 48لاکھ سے زائد کی آمدنی ہو ئی ہے جس میں سرکل نمبر 1میں موجود درباروں پر رکھے کیش بکسوں سے ایک کروڑ روپے45لاکھ روپے تقریباًسکنی و کمرشل یونٹوں کے کرایوں سے55لاکھ روپے تقریباً زرعی زمینوں کے ٹھیکہ جات سے 65لاکھ روپے اور متفرق ذرائع سے5لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے سرکل نمبر 2میں موجود درباروں سے 2کروڑ روپے 43لاکھ روپے تقریباًسکنی و کمرشل یونٹوں کے کرایوں سے 48لاکھ روہے زرعی زمینوں کے ٹھیکہ جات سے 65لاکھ روپے جبکہ متفرق ذرائع سے آمدنی 3لاکھ روپے سرکل نمبر 3میں موجود درباروں پر رکھے کیش بکسوں س32لاکھ روپے زرعی زمینوں کے ٹھیکہ جات سے 44لاکھ روپے سکنی کمرشل یونٹوں کے کرایوں سے 7لاکھ روپے متفرق ذرائع سے 3لاکھ روپے سرکل نمبر 4کو درباروں پر رکھے کیش بکسوں سے 42لاکھ روپے زرعی زمینوں کے ٹھیکہ جات سے 52لاکھ روپے سکنی و کمرشل یونٹوں کے کرایوں سے14لاکھ روپے جبکہ متفرق ذرائع سے3لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی ہے ملتان زون سمیت سرکلوں کے سٹاف کی تنخواہوں اور درباروں کی مرمت پر 6کروڑ 75لاکھ سے زائد کے اخراجات آئیں ہیں جن میں غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی کے واش روم کی مرمت کی مد میں35کی ، جامع مسجد جھونک وینس کی تعمیر پر 80لاکھ روپے ، ڈسپنسری کی مرمت پر 8لاکھ روپے مسجد گھلواکی مرمت پر 36لاکھ روپے ، دربار سلطان احمد قتال کی مرمت پر 5لاکھ روپے ، عرس غوث بہا ؤ الدین ذکریا پر 5لاکھ 35ہزار روپے ، حضر ت شاہ رک عالم عر س پر 2لاکھ 20ہزار روپے ، عرس حضرت شاہ شمس تبریز 70ہزار روپے ، عرس مخدوم عبد الرشید حقانی پر 35پرہزار روپے بی بی دامن عرس پر 88سو روپے کے اخراجات کئے گئے ہیں۔

محکمہ اوقاف

مزید : ملتان صفحہ آخر