ڈاکخانوں میں جمع کرائے گئے بجلی کے بل صارفین کیلئے پریشانی کا باعث بن گئے

ڈاکخانوں میں جمع کرائے گئے بجلی کے بل صارفین کیلئے پریشانی کا باعث بن گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈاکخانوں میں جمع کرائے گئے بجلی بل صارفین کے لئے(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

پریشانی کا باعث بن گئے ۔ رقم بل میں دوبارہ لگ کر آنے سے میپکو ریونیو دفاتر کے چکر پر چکر لگانے پر مجبور ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ بجلی کے بل ڈاکخانوں میں جمع کرانے والے متعددصارفین جمع شدہ بل دوبارہ لگ کر آنے پر میپکو کے دفاتر پہنچ گئے اور ادا شدہ بلز کی رسیدیں دکھاتے ہوئے احتجاج کیا کہ انہوں نے بل جمع کرایا گیا تھا مگر وہ رقم دوبارہ نئے بل میں شامل کر دی گئی ہے ۔ اس پر ریونیوآفس کے عملے نے چیک کیا تو معلوم ہوا کہ جن صارفین نے بل ڈاکخانوں میں جمع کرائے تھے ۔ ان کی سکرول تاحال موصول نہیں ہوئی جس کے باعث ادا شدہ رقم دوبارہ نئے بلوں میں شامل ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے میپکو عملے نے کہا کہ ادا شدہ رقم ان کے ریکارڈ میں نہیں ہے۔انہوں نے متعلقہ ڈاکخانوں سے ادا شدہ بلز کی سکرول لانے کو کہا ہے ۔ صارفین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سسٹم کی خرابی ہے ۔ اگر یہ مسائل ہیں توڈاکخانوں میں بل جمع کرائے ہی کیوں جاتے ہیں ۔ انہوں نے اعلی ٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا نوٹس لے کر اقدامات کئے جائیں ۔

بجلی کے بل

مزید : ملتان صفحہ آخر