حکمرانوں کی غفلت کے باعث ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے،میاں مقصود

حکمرانوں کی غفلت کے باعث ملکی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے،میاں مقصود

ملتان (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ حکمرانوں کی عدم توجہی کے باعث ملکی معیشت زبوں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

حالی کاشکار ہے۔پاکستان شماریات بیورو کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال تجارتی خسارہ میں29فیصد اضافہ کے ساتھ15ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔پچھلے سال یہ خسارہ 11ارب ڈالر تھا۔ملکی بر آمدات 8سے9ارب ڈالر اور درآمدات19سے24ارب ڈالرہوگئی ہیں ۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے تمام حکومتی دعوے محض ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں۔عوام کی زندگی کسمپرسی کی نذر ہوچکی ہے۔رہی سہی کسرڈالر کی قیمت میں اضافے نے پوری کردی ہے۔روپے کی قدر میں کمی کے اصل محرکات سامنے لائے جائیں۔ڈالر110روپے سے تجاوز کرچکا ہے جس سے مہنگائی کا طوفان برپاہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت وقت کی جانب سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اقدامات نہیں کیے جارہے ۔مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت جیسے مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوچکا ہے۔تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد حکومتی پالیسیوں سے مایوس ہوکر اپنے جائزمطالبات کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

میاں مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر