قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنا باعث اعزاز سمجھتے ہیں،شیخ احسن رشید
ملتان(جنرل رپورٹر)سی ای او حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کو باعث اعزاز سمجھتے ہیں۔ خواتین کی فلاح و بہبود کے لیئے سماجی، فلاحی خدمات سر انجام دیتے رہینگے۔ تفریح کے مواقع، مثبت سرگرمیوں، اور سہولیات کی فراہمی ہر جگہ یقینی ہونی(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
چاہیئے۔ اس ضمن میں اداروں کی کارکردگی بھی قابل ستائش ہے مخیر حضرات کو بھی متوجہ رہنا چاہیئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن جیل ملتان میں قیدی خواتین اور بچوں کے لیئے ایل ای ڈی، سی ڈی پلیئر کی فراہمی کے موقع پر جیل کا دورہ کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مارکیٹنگ مینیجر شمع بناسپتی عمران اعظمی بھی موجود تھے۔ شیخ احسن رشید کا مزید کہنا تھا کہ فلاحی، سماجی خدمات کو ہم اپنا اعزاز سمجھتے ہیں اور اس کا رخیر کو جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر قائم مقام سپرنٹنڈنٹ وومن جیل کوثر پروین نے شیخ احسن رشید کی خدمات کو سراہا اور اس امر کو قابل تحسین قرار دیا۔
شیخ احسن رشید