نشتر ہسپتال کی نجکاری کیخلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کا احتجاجی مظاہرہ
ملتان (سٹی رپورٹر)نشتر ہسپتال کی نجکاری کے خلاف سرائیکستان نوجوان تحریک کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں گزشتہ روز منظور کالونی پیراں غائب روڈپر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
نے بینراٹھارکھا تھا جس پر سپریم کورٹ اور پاک فوج سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ریاست کے غریبوں اور خاص کر سرائیکی خطے کی غریب عوام کی آواز سنیں اور تخت لاہور کو نشتر ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے مت کرنے دیں ۔ مظاہرین نے روڈ بند کرکے تخت لاہو ر مردہ باد ۔وزیر اعلی ٰ مردہ باد ۔وزیر صحت مردہ باد ۔ سیکرٹری صحت مردہ باد۔غریبوں کے دشمن مردہ باد۔ کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔ نشتر کی نجکاری نا منظور نا منظور ۔ جوانیاں لوٹائیں گے نشتر بچائیں گے کی پر جوش نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے کہا کہ شہباز شریف اور اس کے حواریوں کی حکومت اتنی ناکام ہوچکی ہے کہ وہ غریب عوام کے بنیادی آئینی حقوق جن میں صحت کی سہولیات سب سے اہم ہے کو سلب کررہی ہے اور ہسپتال چلانے کی اہلیت نہیں رکھتی جس کی وجہ سے ہسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے کرکے غریبوں کو تڑپا تڑپا مارنا چاہتی ہے مگر اس سے خونی انقلاب آئے گا مظاہرین نے کہا کے جو ڈاکٹر ہسپتالوں میں ڈیوٹی نہیں دیتے ان کے خلاف سخت کاروائی کرنا ان کو ہسپتال سے نکالنا حکومت کا کام ہے نہ کہ چند ڈاکٹروں کے غلط رویے کی وجہ سے غریبوں کے بنیادی حقوق چھین لیے جائیں اور ہسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے کردیا جائے ۔ مظاہرین نے کہا کہ کسی صورت نشتر سمیت دیگر ہسپتالوں کو این جی اوز کے حوالے نہیں کرنے دیں گے چاہے ہماری جانیں چلی جائیں ہم سرائیکی خطے غریبوں کے حقوق کے لیے اپنے سروں پر کفن باندھ کر نکلے ہیں ۔ مظاہرے کی قیادت ساجد خان خاکوانی ۔آفاق خان بلوچ۔ مہر فرمان علی روحانی۔ محمد رضا سیال ۔ دانش خان کھوسہ ۔ راوٰ ساجد علی ۔ سبطین خان ۔اکمل مان ۔ سید ابوذر شاہ۔ اور سید شاہ زیب حید ر شاہ نے کی ۔مظاہرے میں شانی ترگڑ ۔ ملک وریام۔عابد تھیہم ۔ ثمر ہراج۔ صابربلوچ۔ راوٗ ابوبکر ۔ ملک نعمان ترگڑ ۔مہر قسور ترگڑ ۔ مہر مبشر چاون۔ راوٗ عثمان علی ۔ چوہدری آصف ۔ ندیم گجر ۔ سمیت کیثرتعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ۔
احتجاجی مظاہرہ