اپ گریڈیشن کے بعد لیبارٹریوں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنا سازش ہے ،پروفیسر اجمل نقوی

اپ گریڈیشن کے بعد لیبارٹریوں کو نجی کمپنیوں کے حوالے کرنا سازش ہے ،پروفیسر ...

ملتان(وقائع نگار)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور کے عہدیداروں نے گزشتہ روز ہسپتالوں میں پتھالوجی اور ریڈیالوجی کو آؤٹ سورس کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقدکیا۔جسکی(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

صدارت پروفیسر اجمل نقوی نے کی۔انہوں نے کہا کہ 1974ء کے سروسز ایکٹ کے تحت ان ڈیپارٹمنٹ کے تمام ملازمین حکومت پنجاب کے ملازم ہیں اور کوئی بھی قانون اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ وہ پرائیویٹ کمیٹی کے ملازم بن سکے ۔ان ڈیپارٹمنٹس کے اساتذہ متعین کردہ ضوابط کے تحت پی جی آر کے اساتذہ ہیں اور اس ضمن میں سی پی ایس پی ان کا نگران ادارہ ہے ۔مجوزہ کمیٹی سے ڈیل کے بعد ان پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کا مستقبل کیا ہوگا۔انہوں نے نجی کاری سے بہتر ہے کہ ان لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن کی جائے۔اپ گریڈیشن کے بعد ان کو نجی کمپنیوں کے حوالے کیا جارہا ہے ۔درحقیقت یہ سوچی سمجھی سازش ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر محکمہ صحت نے اپنا یہ فیصلہ واپس نہ لیا،تو بھرپور مزاحمت کی جائے گی۔

پروفیسر اجمل نقوی

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...