بچوں کے معروف دودھ’’لیکٹالس‘‘ میں سالمولینا وائرس کا انکشاف ، فروخت پر پابندی عائد

بچوں کے معروف دودھ’’لیکٹالس‘‘ میں سالمولینا وائرس کا انکشاف ، فروخت پر ...

ملتان ( وقائع نگار)بچوں کے معروف دودھ '"لیکٹالس "میں سالمولینا وائرس کا انکشاف پرمارکیٹ میں موجود لیکٹالس برانڈ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی شروع کر(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

دی گئی ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب نورالامین مینگل نے بتایاکہ لیکٹالس فروخت کرنے والے سٹورز سے سٹاک کو ہٹا کر سٹورز کے اندر سیل کیا جا رہا ہے‘کارروائیاں لاہور ، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کی گئی ہیں‘پنجاب میں لیکٹالس کے بچوں پر اثرات کے حوالے سروے رپورٹ مکمل ہونے تک فروخت پر پابندی عائد ہے ‘ سروے رپورٹ کی روشنی میں مزید فروخت کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا‘سالمولینا وائرس سے بچوں میں اسہال، قے اور معدے کے شدید درد کی بیماریاں ہوتی ہیں‘ لیکٹالس بنانے والی کمپنی نے متاثر ہونے والے ممالک سے واپس سٹاک واپس منگوانا شروع کر دیا ہے ‘ لیکٹالس دودھ کے استعمال سے فرانس میں متعدد بچوں کے متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں‘ والدین سے گزارش ہے کہ رپورٹ آنے تک لیکٹالس دودھ کے استعمال سے اجتناب کریں۔

لیکٹالس

مزید : ملتان صفحہ آخر