ملتان کے طلبہ پھر محروم،ساہیوال کے طلبہ میں آج لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائینگے

ملتان کے طلبہ پھر محروم،ساہیوال کے طلبہ میں آج لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان کے طلباوطالبات پھر محروم رہ گئے ، ساہیوال کے(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
طلبا میں میں لیپ ٹاپ آج تقسیم کئے جائیں گے تفصیل کے مطابق ملتان تعلیمی بورڈ میں میٹرک اور ایف ایس سی میں 90فیصد سے زائد نمبرحاصل کرنیوالے طلبا کو دو سال سے لیپ ٹاپ نہیں مل سکے جس کی وجہ سے ان میں بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ دوسرے بورڈ زمیں لیپ ٹاپ تقسیم کردئے گئے ہیں ۔ساہیوال بورڈ میں آج لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان میں 9ہزار سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کئے جانے ہیں جس کیلئے دو بار تاریخ دی گئی مگر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مصروفیات کی وجہ سے منسوخ کردی گئی۔