لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی پائپ لائنوں کی تبدیلی کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو واسا کو فنڈز فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کی پائپ لائنوں کی تبدیلی کیلئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ...

ملتان (خبر نگار خصو صی) لاہور ہائیکور ٹ ملتان بینچ نے ملتان میں واساکوپانی(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )

فراہمی کے لئے لائنوں کی تبدیلی کے لئے فنڈزفراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے9 جنوری کورپورٹ پیش کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں شاہ رکن عالم کالونی کے ملک غلام سرور نے درخواست دائر کی تھی کہ ملتان کی شاہ رکن عالم کالونی اورنیوملتان سمیت بیشترشہری علاقوں میں واسا کے ہزاروں صارفین ہیں جنہیں گزشتہ اڑھائی سال سے ناقص پانی فراہم کیاجارہاہے جس پر اہل علاقہ نے واسا حکام سے رجوع کیاتو بتایاگیا کہ پانی کے پائپ لیک ہونے کی وجہ سے فضلات اوردیگر اشیاء پانی میں شامل ہوجاتی ہیں اس لئے ان پانی سپلائی کے پائپوں کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے لیکن ان کے پاس فنڈزموجودنہیں ہیں۔اس موقع پروکیل نے پانی کی ایک بوتل بھی عدالت میں پیش کی کہ یہ آج صبح واسا کے پائپ سے بھری گئی ہے لیکن یہ پانی چندگھنٹوں میں زہربن چکاہے۔فاضل عدالت کے حکم پراسسٹنٹ ڈائریکٹرواسانے بیان دیاکہ شہربھر میں مختلف پائپ لائنیں متاثرہیں لیکن فنڈزکی مسلسل کمی کی وجہ سے مرمت اورتبدیلی کاکام نہیں کیاجا سکاہے۔فاضل عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوپابندکرتے ہوئے حکام سے رابطہ کرنے اورفنڈزکی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...