جعلی مکھن تیار کرنیکا کاروبار پکڑا گیا

جعلی مکھن تیار کرنیکا کاروبار پکڑا گیا

ملتان (وقائع نگار) پنجاب فوڈ اتھارٹی آپریشنز ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بناسپتی گھی سے جعلی مکھن تیار کرنے کا مکروہ کاروبار پکڑ(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

لیا۔نشتر کالونی میں سخی پاک ڈیری نامی فیکٹری سے کئی من جعلی مکھن برآمد کر کے پروڈکشن یونٹ سیل اور مالک کے خلاف متعلقہ تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈائریکٹر ویجیلنس اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے نشتر کالونی میں واقع سخی پاک ڈیری نامی فیکٹری کو جعلی،ملاوٹ ذدہ مکھن تیار کر نے کی وجہ سے سیل کیا گیا اور کئی من کیمیکل ملا ناقص مکھن تلف کر دیا ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ جعلی مکھن بڑے پیمانے پر مٹھائیاں، ریوڑی، کڑاہی گوشت اور دیگر کھانے تیار کرنے والے ہوٹلوں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔مکھن کی تیاری کے لیے پگھلے ہوئے بناسپتی گھی میں کیمیکل، سرف اور فلیور شامل کرنے کے بعد ٹھنڈا کر کے مکھن کے بلاک بنائے جا رہے تھے۔کاروائیاں ویجیلنس سیل کی اطلاعات پر عمل میں لاتے ہوئے فیکٹری مالکان کی طرف سے کافی مزاحمت کے بعد پولیس کی مدد سے پروڈکشن یونٹ سیل جبکہ فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کروا دیا۔ انھوں نے مزید واضع کیا کہ مضر صحت جعلی مکھن کو صحت بخش سمجھ کر صارف ذیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہے۔بناسپتی گھی سے تیار کردہ اشیاء خوردونوش خطرناک بیماریوں کا سبب بنتی ہیں۔اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی خریداری کے لیے ہمیشہ بااعتماد سٹورز کو ترجیع دیں اور مکھن سمیت تمام اشیاء خوردونوش ہمیشہ مستند اور معیاری ہی خریدی جائیں۔

جعلی مکھن

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...