ن لیگ اور تحریک انصاف نے ملک کو کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں دیا،ٹوچی خان

ن لیگ اور تحریک انصاف نے ملک کو کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں دیا،ٹوچی خان

کرم پور ( نمائندہ پاکستان ) پیپلز پارٹی آئندہ مرکز ،پنجاب سمیت دوسرے(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

صوبوں میں بھی حکومت بنائے گی ۔پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو ورکروں کی عزت کرتی ہے اور ورکروں کو لیڈروں کے برابر حقوق دیتی ہے ۔ ان خیا لات کا اظہار ضلع وہاڑی کے پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمود حیات عرف ٹوچی خان نے کرم پور میں پارٹی ورکروں سے کیا انہوں نے مزید کہاکہ مسلم لیگ’’ن‘‘ اور تحریک انصاف نے ملک کو کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں دیا اب آخری ہچکولے کھا رہی ہے ۔بہت جلد حکومت ختم ہو جائے گی ۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب میں الیکشن مہم کا آغاز میلسی کے جلسہ سے کررہی ہے آپ میلسی کے جلسہ 15دسمبر کو کامیاب کریں ۔اس موقع پر پیپلز پارٹی میلسی کے صدر چوہدری بلال احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ پیپلز پارٹی ورکروں کی عزت کرتی ہے میلسی کے جلسہ میں بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی جمہوری قوتوں کا ساتھ دے گی ۔

ٹوچی خان

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...