بیرون ملک روانگی،وزیراعلیٰ شہباز شریف ورلڈ انٹی کرپشن ویک کے آخری روز سیمینار سے خطاب نہ کرسکے

بیرون ملک روانگی،وزیراعلیٰ شہباز شریف ورلڈ انٹی کرپشن ویک کے آخری روز ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف بیرون ملک (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
روانگی کیوجہ سے ورلڈ انٹی کرپشن ویک کے اختتامی روز سیمینار سے خطاب نہیں کرسکے۔ان کے ہنگامی دورہ کیوجہ سے انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کی تمام تیاریاں رائیگاں چلی گئیں۔بتایا گیا ہے 27نومبر سے12دسمبر تک ملک بھر میں ورلڈ انٹی کرپشن ویک منایا گیا اس دوران مختلف سرکاری محکموں کے زیر اہتمام سیمیناربھی منعقد ہوئے۔اس سلسلے میں انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام آخری روز ورلڈ انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے الحمرا ہال لاہور میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔اس تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بطور مہمان خصوصی خطاب کرنا تھا۔انٹی کرپشن نے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کر رکھیں تھیں الحمرا ہال سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب وڈیو لنک کے ذریعہ صوبہ بھر کے ریجنل ڈائریکٹوریٹس میں دکھایا جانا تھا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اچانک او آئی اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی چلے گئے اور ورلڈ انٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار زے خطاب نہ کرسکے۔
خطاب نہ کرسکے